جمعہ 11 ستمبر 2026 - 12:32
حقیقی طاقت ایمان ہے، تعداد نہیں

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے قرآن کی روشنی میں سپاہِ اسلام اور دشمن کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ حق کی کم تعداد کو ایمان اور اعتقادی قوت سہارا دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے قرآن کی روشنی میں سپاہِ اسلام اور دشمن کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلِ حق کی کم تعداد کو ایمان اور اعتقادی قوت سہارا دیتی ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے کہا کہ ظاہری اور مادی حساب سے جنگ میں کامیابی زیادہ فوج اور بہتر وسائل رکھنے والی طاقت کی ہوتی ہے، لیکن قرآن کریم اس سے آگے کا ایک معیار پیش کرتا ہے۔ ان کے مطابق، اہلِ حق کی اصل طاقت ان کا ایمان اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے بیان کیا: ’’سپاہِ اسلام کے پاس ایک ایسی حقیقت ہے جو دشمنانِ اسلام کے پاس نہیں۔ مسلمانوں کی کم تعداد کو ان کی اعتقادی قوت پورا کرتی ہے۔ وہ اللہ کے ساتھ ہیں اور اللہ بھی ان کے ساتھ ہے، اور جہاں اللہ کی مدد موجود ہو وہاں حقیقی کثرت بھی موجود ہوتی ہے۔ مسلمان اگر متحد اور ثابت قدم رہیں تو ان کی ظاہری کم تعداد، اللہ کی نصرت سے حقیقی قوت اور کثرت میں بدل جائے گی۔‘‘

ماخذ: سلونی قبل أن تفقدونی، جلد 9، صفحہ 317

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha